اسلام آباد: دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے اسلام آباد بھر میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ڈرون کیمروں کے استعمال پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
عرفان نواز میمن نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس اور اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ نوٹیفکیشن پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دارالحکومت میں 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں غیرت کے نام پر انسانیت سوز جرم، خاتون کی ناک کاٹنے والا شوہر گرفتار
20 جولائی بروز جمعرات کو محرم الحرام کے مہینے کے ساتھ ہی نئے اسلامی سال کا آغاز ہوگیا ہے، ملک بھر میں یوم عاشور 29 جولائی بروز (ہفتہ) کو منایا جائے گا۔