حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا، 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ مہنگی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

لاہور: حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا اور قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کا بنیادی ٹیرف 3 سے ساڑھے 7 روپے تک فی یونٹ بڑھا دیا گیا جبکہ وفاقی کابینہ نے بنیادی ٹیرف بڑھانے کیلئے سرکولیشن سمری منظور کرلی۔

ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ حکومت نے بنیادی قیمت بڑھانے کیلئے درخواست نیپرا کو دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کیلئے پر اُمید

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دے گا، حکومت نیپرا کے فیصلے کے بعد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

خیال رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 3 ہزار 495 ارب کا بوجھ پڑے گا۔

Related Posts