سندھ میں 3 ہندو بہنوں کی اغوا کاروں سے زبردستی شادی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں 3 ہندو بہنوں کی اغوا کاروں سے زبردستی شادی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
سندھ میں 3 ہندو بہنوں کی اغوا کاروں سے زبردستی شادی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی میڈیا نے جمعہ کو پاکستان میں موجود ہندو اقلیتی حقوق کے ایک گروپ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک ہندو تاجر کی تین بیٹیوں کی شادی مسلمان مردوں سے کر دی گئی ہے، تینوں بہنوں کو پہلے اغوا کیا گیا اور زبردستی اسلام قبول کرایاگیا۔

ہندوستان ٹائمز نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ Pakistan Darewar Itehadکے سربراہ شیوا کچھی نے کہا کہ یہ واقعہ سندھ کے علاقے ڈھرکی میں پیش آیا جہاں ایک ہندو تاجر لیلا رام کی بیٹیوں چاندنی، روشن اور پرمیش کماری کو پہلے اغوا کیا گیا اور پھر زبردستی اسلام قبول کرایا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ تین بہنوں کی مذہب تبدیلی کا عمل پیر جاوید احمد قادری نے کرایا، بعد ازاں تینوں بہنوں کی شادی مسلمان مردوں سے کردی گئی۔

شیواکچھی نے کہا کہ ان کی تنظیم کے پلیٹ فارم سے اپیلوں اور درخواستوں کے باوجود، پولیس اور حکام کی جانب سے ملزمان کو حراست میں نہیں لیا گیا، جبکہ مذہب بھی تبدیل کرادیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تینوں بہنوں کی شادی انہی مردوں سے ہوئی تھی جنہوں نے انہیں اغوا کیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سیما حیدر کے واقعے کے بعد سے دریائی علاقوں میں ہندو برادری پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:قرآن پاک کی بے حرمتی، عراق میں مشتعل افراد نے سویڈن کا سفارت خانہ جلادیا

سیما حیدر، ایک پاکستانی خاتون اور چار بچوں کی ماں، ایک ہندو شخص سچن مینا کے ساتھ زندگی بسر کرنے کے لئے ہندوستان پہنچ گئی، جس سے اس کی دوستی آن لائن گیم پلیٹ فارم کے ذریعے ہوئی تھی۔

Related Posts