کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شہر قائد میں آج بھی کہیں ہلکی اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج صبح درجہ حرارت 30 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوائیں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں مطلع جزوی ابر آلود ہے ،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا کم سے کم درجۂ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 ارب 22 کروڑ ڈالر کا اضافہ

اسی طرح ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد ہے جبکہ شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

Related Posts