خواتین کی برہنہ پریڈ کا معاملہ، کیارا ایڈوانی بھی چپ نہ رہ سکیں

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
خواتین کی برہنہ پریڈ کا معاملہ، کیارا ایڈوانی بھی چپ نہ رہ سکیں
خواتین کی برہنہ پریڈ کا معاملہ، کیارا ایڈوانی بھی چپ نہ رہ سکیں

بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے دوران دو خواتین کو برہنہ کر کے سر عام پریڈ کروانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ کھڑا کردیا ہے، جبکہ شوبز شخصیات کی جانب سے بھی اس پر شدید رد عمل دیا جارہا ہے، بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی کا بھی اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بھارتی شہر منی پور میں نسلی فسادات کے دوران دو خواتین کو برہنہ کر کے سر عام پریڈ کرانے کی ویڈیو وائرل جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا، کیارا ایڈوانی نے بھی اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیارا ایڈیوانی نے کہا کہ منی پور میں خواتین کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو خوفناک ہے اور اس نے مجھے ہلاکر رکھ دیا ہے۔

بھارتی اداکارہ نے لکھا کہ میں ان خواتین کیلئے دعا گو ہوں کہ انہیں جلد انصاف ملے اور ذمہ داران کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہئے، جس کے وہ مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کی جانب سے بھی اس حوالے سے بیان سامنے آیا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ میں تکلیف میں ہوں اور کسی بھی سول سوسائٹی کیلئے یہ شرم کا مقام ہے۔

مزید پڑھیں:تصویری تجزیہ، سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملوث کسی بھی ملزم کو بھی نہیں بخشا جائے گا، ہم ان لوگوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے جو اس کے پیچھے ہیں۔

Related Posts