ڈرامہ سیریل ’فیری ٹیل‘ کی اداکارہ سحر خان کے بارے میں جانئے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر خان اپنی خوبصورت اداکاری کی وجہ سے ناظرین میں تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔

حال ہی میں ہم ٹی وی پر اداکارہ سحر خان کا ڈرامہ سیریل فیری ٹیل نشر ہوا جس نے ناظرین میں کافی مقبولیت حاصل کی ہے، اسی لئے اُن میں سے اکثریت ڈرامے کی مرکزی اداکارہ سحر خان کے بارے میں مزید معلومات جاننے کی خواہش رکھتی ہے، آئیےلاکھوں لوگوں کا دل جیتنے والی سحر خان کے بارے میں کچھ معلومات جانتے ہیں:

سحر خان ایک اداکارہ و ماڈل ہیں۔

اُن کی پیدائش لاہور میں ہوئی، اُن کے دو بھائی اور دو بہنیں ہیں۔

وہ جامعہ کراچی سے اپنا گریجویشن مکمل کرچکی ہیں۔

وہ کئی پاکستانی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جن میں ‘میں اگر چپ ہوں’، ‘سنواری’، ‘زخم’، ‘مشک’، ‘رنگ محل’ اور ‘فیری ٹیل’ شامل ہیں۔

سحر خان نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈرامہ سیریل ‘سنواری’ میں شمع کے کردار سے کیا تھا۔

وہ انڈسٹری کے کئی مشہور اداکاروں کے ہمراہ کام کرچکی ہیں جن میں صبور علی، ہاجرہ یامین، علی انصاری، علی عباس اور دیگر کئی شامل ہیں۔

انہوں نے مشہور ٹیلی فلم ‘تیری میری کہانی’ میں بشریٰ انصاری، ہارون کادوانی، عثمان پیرزادہ اور جاوید شیخ کے ساتھ کام کیا تھا۔

سحر خان کو شہرت ڈرامہ سیریل فیری ٹیل سے ملی، جس میں انہوں نے حمزہ سہیل کے مقابل امید کا کردار ادا کیا تھا ، ڈرامے کو مزاحیہ کہانی کی وجہ سے کافی شہرت ملی ہے اور اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے جلد اس کا سیزن 2 بھی پیش کیا جائے گا۔

اداکارہ کے انسٹاگرام پر 1.7 ملین فالوورز ہیں۔

Related Posts