پاکستان سے بھاگنے والی سیما کی انڈیا میں مشکلات بڑھ گئیں، تحقیقات کا دائرہ وسیع

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

پاکستان سے بھارت بھاگنے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر کی بھارت میں مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں اور وہ شک کے دائرے میں آگئی ہے۔ اس سے آج پھر سے پوچھ گچھ کی جاری ہے۔

بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ اس کو نیپال لے جانے کی تیاری ہے تاکہ اس کے بیانات کی تصدیق کی جاسکے اس کی کہانی بالی ووڈ کی بی گریڈ فلمی اسٹوری لگ رہی ہے، یوپی ای ٹی ایس یہ جاننا چاہتی ہے کہ اس مبینہ اسٹوری کا اسکرپٹ کس نے لکھا ہے، یہ صرف پریم کتھا ہے یا اس کا ارادہ کچھ اور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چار بچوں سمیت انڈیا بھاگنے والی پاکستانی خاتون نے دوست سے شادی کیلئے ہندو مذہب اپنالیا

اس سے قبل یو پی اے ٹی ایس سچن کے والد کو گریٹر نوئیڈا کے علاقے ربوپورہ میں واقع ان کے گھر سے لے کر آئی تھی اور پیر 17 جولائی کو اے ٹی ایس کے دفتر میں ان سے پوچھ گچھ کی گئی، پھر رات گئے انہیں گھر چھوڑ دیا گیا تھا۔ اس کے بعد منگل کو اے ٹی ایس سیما کو نوئیڈا کے سیکٹر 58 میں اے ٹی ایس دفتر لے گئی، جہاں اس سے پوچھ گچھ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سیما کے مدعے کو لیکر اے ٹی ایس کی ٹیم کے پاس کئی سوالات ہیں جن کے جواب تلاش کرنے کی وہ کوشش کر رہی ہے۔ ان میں سرحد کے قریب سے ملنے والا موبائل سم کارڈ اور اس کے ہندوستان آنے کا روٹ میپ شامل ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اے ٹی ایس مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کر سیما کی پاکستان سے یوپی منتقلی اور اس کے رابطے کی جانچ کر رہی ہے۔ اے ٹی ایس مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کر پاکستان سے دبئی اور پھر نیپال کے راستے ہندوستان جانے کے پورے نیٹ ورک کی جانچ کر رہی ہے۔ سیما نے ہندوستان پہنچنے تک کن موبائل نمبروں کا استعمال کیا، اس کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔

Related Posts