پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی نئی سیاسی جماعت کو مایوس یونین قرار دے دیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
عمران خان پر پرویز خٹک کی تنقید
جرگے میں فضل الرحمان کے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں گے۔پرویز خٹک

لاہور: تحریکِ انصاف کا سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک کی نئی سیاسی جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ ایک مایوس یونین ہے۔ پی ٹی آئی سے بزدلوں کا صفایا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک کو 9 مئی سے متعلق واقعے پر بیان جاری کرنے پر پہلے شوکاز نوٹس جاری کیا اور بعد ازاں ان کی بنیادی رکنیت معطل کردی تھی جس کے بعد پرویز خٹک نے نئی سیاسی جماعت بنا لی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پرویز خٹک نے نئی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز بنا لی 

سابق وزیر اعلیٰ محمود خان سمیت متعدد سیاسی رہنما پرویز خٹک کی سیاسی جماعت میں شامل ہوچکے ہیں۔ تحریکِ انصاف کا کہنا ہے کہ میڈیا سے چھپ کر آنے والے لوگ الیکشن میں عوام سے چھپتے پھریں گے۔

ترجمان تحریکِ انصاف نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے لوگ کونسلر کی نشست بھی نہیں جیت سکتے۔ 

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان گزشتہ روز کیا۔

 خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان، سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی اور سابق وزیراشتیاق ارمڑ بھی پرویز خٹک کی پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔