برطانیہ کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ جین برکن 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق گلوکارہ اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی ہیں اور 2021 سے وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھیں۔
جین برکن برطانیہ میں پیدا ہونے کے باوجود فرنچ زبان میں گاتی تھیں اور فرانس میں انہیں ایک فیشن آئیکون سمجھا جاتا تھا۔
1960 میں برٹش میوزک کمپوزر سے علیحدگی کے بعد وہ فرانس منتقل ہوگئی تھیں اور انہوں نے گلوکاری کے ساتھ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔
جین برکن کا فرانس کے سپراسٹار گینز بورج کے ساتھ افیئر بھی بہت مشہور ہوا تھا جس کے ساتھ انہوں نے متعدد گانے مل کر گائے۔