کراچی، مسلح ملزمان گاڑی پر سوار خواتین سے لاکھوں کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں مسلح ملزمان نے گاڑی پر سوار خواتین سے لاکھوں کے زیورات اور نقدی لوٹ لی اور آسانی سے فرار ہو گئے۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ لوٹے گئے زیورات کی مالیت 16لاکھ روپے تھی۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واقع واٹر پمپ چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے سیاہ رنگ کی ریوو گاڑی پر سوار خواتین سے لوٹ مار کی۔ واقعے کا مقدمہ عادل ولد محمد ہارون کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جہلم میں سلنڈر پھٹنے سے ہوٹل کی عمارت منہدم، 7 افراد جاں بحق

مدعی مقدمہ کا جوہر آباد تھانے میں درج مقدمے میں کہنا ہے کہ میں 9 جولائی کو اپنی والدہ، بہن، اہلیہ اور 3 بچوں کو لے کر ریوو گاڑی میں کسی تقریب میں شرکت کی غرض سے فیڈرل بی ایرای بلاک 14پہنچا، گاڑی واٹر پمپ چورنگی پر کھڑی کی اور کیک لینے بیکری میں چلا گیا۔

مقدمے کے متن میں مدعی مقدمہ نے کہا کہ چند منٹ بعد جب واپس آیا تو شلوار قمیض میں ملبوس کلین شیو شخص کو گاڑی کے دروازے سے اسلحہ دکھا کر اپنے اہلِ خانہ سے لوٹ مار کرتے دیکھا۔ بعد ازاں ملزمان فرار ہو گئے جو 2 موٹر سائیکلز پر آئے ہوئے تھے۔

واقعے کے بعد مدعی عادل اپنے اہلِ خانہ کے پاس پہنچا تو سب نے بتایا کہ ملزمان 2 طلائی چین، ایک ڈائمنڈ اور 5 طلائی انگوٹھیوں کے علاوہ ڈھائی لاکھ روپے نقد اور موبائل فون بھی لے گئے ہیں۔  ساڑھے 6تولہ زیورات کے علاوہ ایک پرس بھی چھین لیا گیا۔

پرس میں کچھ رقم کے علاوہ طلائی انگوٹھیاں بھی تھیں۔ مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ہم نے مددگار 15 کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی۔ پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔

Related Posts