آرمی چیف کیخلاف شر انگیز مہم شیطانی ذہن کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کی چینی کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈان کی منظوری
وزیراعظم کی چینی کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈان کی منظوری

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کے خلاف شر انگیز مہم شیطانی ذہن کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے ایک بیان میں آرمی چیف پر قاتلانہ حملے کی سوشل میڈیا پر مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کے یومِ سیاہ کیلئے بھی اسی طرح ذہن سازی کی گئی۔ ہر سازش کچلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

قازقستان سے افتتاحی فلائٹ کی لاہور آمد سے پروازوں کا آغاز 

بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے 9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور ہینڈلرز کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سازشی ذہن اور عناصر ملک کے معاشی استحکام کے خلاف سرگرم ہوچکے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شہدا کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کی نئی مہم اسی منصوبے کا تسلسل ہے۔ متعلقہ ادارے میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی اقدامات اٹھائیں۔ فوج مخالف میڈیا مہم آزادئ اظہار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا قانونی فرض ہے کہ میڈیا مہم جیسی سازش کو روکا جائے۔ قوم 9 مئی کی خانہ جنگی کی سازش کی طرح اس سازش کو بھی ناکام بنائے گی۔ مایوس عناصر کو نیا بحران پیدا نہیں کرنے دیا جائے گا۔ قوم آرمی چیف کے ساتھ کھڑی ہے۔

Related Posts