نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان محسود راولپنڈی میں علالت کے باعث انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان محسود شدید علالت کے بعد انتقال کرگئے
نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان محسود شدید علالت کے بعد انتقال کرگئے

نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان محسود علالت کے باعث راولپنڈی میں انتقال کر گئے ، محمد خان محسود کافی عرصے سے بیمار اور کینسر جیسے موذی مرض کا سامنا کر رہے تھے۔

راولپنڈی کے ہسپتال میں زیر علاج محمد خان محسود کے بیٹے فرید اللہ محسود نے والد کے انتقال کی تصدیق  کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح کے وقت میرے والد کا انتقال ہوا۔

فرید اللہ محسود نے بتایا کہ ہم نے اپنے اہل خانہ کو اس افسوسناک خبر سے آگاہ کردیا ہے۔ میرے والد کی میت جنوبی وزیرستان منتقل کی جائے گی تاکہ ان کی تدفین آبائی علاقے میں کی جاسکے۔ 

مرحوم محمد خان محسود کے بیٹے نقیب اللہ محسود کو 2018ء کے پہلے ہی ماہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلے میں قتل کردیا جسے جرم چھپانے کے لیے  دہشت گردی کا رنگ دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر نقیب اللہ محسود کے قتل کی خبر وائرل ہونے کے بعد راؤ انوار کے خلاف کارروائی شروع ہوئی، تاہم آج تک نقیب اللہ محسود کے قتل پر ان کے والد اور اہل خانہ  کو انصاف نہ مل سکا۔ 

 

Related Posts