کیا بغیر سینگوں کے جانور کی قربانی کی جاسکتی ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوال: سینگوں کے بغیر جانور قربان کرسکتے ہیں؟

جواب

بصورتِ مسئولہ جن پالتو جانوروں کے سینگ ہی نہیں ہوتے، (جیسے اونٹ) یا اس نوع کے جانور کے سینگ تو ہوتے ہیں، لیکن اس خاص جانور کے پیدائشی طور پر سینگ نہ آئے ہوں تو ایسے جانوروں کی قربانی بغیر کسی تردد کے جائز ہے۔

البتہ وہ جانور جس کے سینگ جڑ سے ایسے اکھاڑ دیے گئے ہوں کہ اس کا اثر جانور کے دماغ تک جا پہنچتا ہو، منع ہے اور ایسے جانور کی قربانی بھی جائز نہیں ہے۔

  تاہم اگر سینگ جڑ سے اکھڑنے کے بعد زخم بھرچکا ہو اور دماغ پر زخم کا کوئی اثر نہ ہو یا سینگ جڑ سے اکھاڑے بغیر جڑ کے پاس سے کاٹ دیا گیا ہو تو ایسے جانور کی قربانی درست ہوگی۔ 

Related Posts