نجی روسی ملیشیا کی بغاوت کے بعد چیچینا کی مسلم فوج کا یوکرین کیخلاف لڑنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس کی حمایت میں یوکرین کے خلاف لڑنے والی نجی فوجی کمپنی ویگنر گروپ نے مسلح بغاوت کردی ہے اور روسی شہر روستوف کے فوجی ہیڈکوارٹر پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرین میں کامیابیاں سمیٹنے والی روس کی نجی فوجی کمپنی ویگنرگروپ نے بغاوت کی ہے۔

یوکرین میں لڑنے والے اپنے ہراول دستے میں شامل اہلکاروں کو روسی طیاروں کی جانب سے مبینہ نشانہ بنائے جانے پر انہوں نے روسی وزارت دفاع کا رخ کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

نگراں حکومت کا لاہور میں واقع ایشیا کی سب سے بڑی افیون فیکٹری دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

روس میں نجی فوجی کمپنی ویگنر گروپ کے سربراہ یووگنی پری گوژن  نے روستوف کے فوجی ہیڈکوارٹر پر قبضے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ویگنر گروپ کے دستے روسی دارالحکومت ماسکو کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

وہیں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا کہ ویگنر نے غداری کی اور ہماری پیٹھ میں چھراگھونپا ہے، ویگنرگروپ ہیرو ہے جس نے ڈونباس کوآزادکرایا، اب ہمارا ردعمل سخت ہوگا اور روستوف میں اقدامات کرینگے۔

چیچن سربراہ کا دستے بھیجنے کا اعلان

دوسری جانب وفاقِ روس میں شامل اندرونی خود مختار مسلم جمہوریہ چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے ویگنر گروپ کی بغاوت کو پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف قرار دیا اور اپنے دستے روستوف بھیجنے کا اعلان کیا۔

قادریوف کے اعلان کے بعد چیچن دستے متاثرہ علاقے روستوف پہنچ گئے ہیں اور مقامی میڈیا نے چیچن دستوں کی ویڈیوز بھی جاری کی ہیں۔

Related Posts