صوبائی وزیر سہیل انور سیال کی زیر صدارت محکمہ اینٹی کرپشن و اسٹیبلشمنٹ کا اہم اجلاس

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sohail anwar siyal
پانی کی قلت کے خاتمے کیلئے وزیر اوقاف سندھ کی جمعہ کے اجتماعات میں دعاؤں کی اپیل

کراچی:سندھ کے وزیر برائے اینٹی کرپشن، آبپاشی اور زکواۃ و عشرسہیل انور سیال نے سندھ میں بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ کرپٹ اداروں و افراد کا احتساب جاری رہے گا ۔

اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران و عملہ کے خلاف بھی ضابطہ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔محکمہ اینٹی کرپشن و اسٹیبلشمنٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے محکمے کے افسران سے بریفنگ لی ۔

صوبے بھر میں بدعنوانی کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے تمام ریکارڈز ،اعدادوشمار اور مقدمات کے چالان کی تفاصیل کو مرتب کرکے ڈیٹا کی شکل میں محفوظ رکھنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

مزید پڑھیں :سندھ میں با اثر افسران کا قومی خزانے پر7 ارب کا ڈاکہ، محکمہ اینٹی کرپشن خاموش

_دوران اجلاس محکمہ کے افسران نے صوبائی وزیر کو محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کی حوصلہ افزا کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے بھر میں بدعنوان عناصر کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاں کی جارہی ہیں جس کے نتیجے میں محکمہ پر عوام کا اعتماد مزید بہتر اور بحال ہورہا ہے ۔

جس پر صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے کہا کہ بلاتفریق کارروائیوں پر محکمہ اینٹی کرپشن کا عوام کے سامنے مثبت تاثر اجاگر ہونا خوش آئند امر ہے ۔

صوبائی وزیر برائے اینٹی کرپشن نے دوران اجلاس اضلاع میں سرکل آفیسر کی خالی اسامیوں کو فوری پر کرنے کے بھی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکل آفیسر اپنے اضلاع میں متحرک رہیں اور بدعنوان عناصر کے خلاف ملنے والی شکایات پر تحقیقات کے بعد قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کاروائی عمل میں لائیں۔

یہ بھی پڑھیں :محکمہ اینٹی کرپشن کاسب رجسٹرار شاہ فیصل کے دفتر پہ چھاپہ ،ریکارڈ ضبط

سہیل انور سیال نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران و عملہ جو چھاپہ ماریں اس کو عدالت میں ثابت کرنے کے لیے تمام مطلوبہ دستاویزات اور ثبوت و شواہد کو بروقت عدالت میں پیش کریں جبکہ کسی بھی مقدمے کا چالان جمع کرانے میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

Related Posts