یاسر شاہ کی ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں دلیرانہ بیٹنگ،113 رنز جڑ دیئے، بابر اعظم سنچری نہ بناسکے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایڈیلیڈ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ نے ا?سٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں دلیرانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی۔

89 پر 6 وکٹیں گر جانے کے بعد یاسر شاہ نے بابر اعظم کا بھرپور ساتھ دیا اور ساتویں وکٹ میں 105 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی مشکلات کو کم کیا۔

بابر اعظم کے آئوٹ ہونے کے بعد بھی یاسر شاہ نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور محمد عباس کے ساتھ 87 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا اسکور 281 تک پہنچا دیا۔

یاسر شاہ نے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی اور 113 رنز بناکر ائوٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 13 چوکے شامل تھے۔ پاکستانی مایہ ناز بلے باز بابر اعظم 3 رنز کے فرق سے مسلسل دوسری سنچری بنانے میں ناکام ہوگئے۔

مزید پڑھیں :آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیم 302 رنز بنانے کے بعد آل آؤٹ ہو کر فالو آن پر مجبور

 بابر اعظم آسٹریلیا  کیخلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور صرف 3 رنز کے فرق سے مسلسل دوسری سنچری بنانے میں ناکام رہے۔

ٹیسٹ کے تیسرے روز بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 97 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے شامل تھے لیکن و ہ ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری بنانے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز بنائے تھے۔

Related Posts