امیر بخش بھٹو کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امیر بخش بھٹو کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
امیر بخش بھٹو کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

لاڑکانہ: پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر امیر بخش بھٹو اور صوبائی نائب صدر سندھ اللہ بخش انڑ نے پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔

امیر بخش بھٹو نے اللہ بخش انڑ کے ساتھ لاڑکانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سندھ ایکشن کمیٹی اور سی ای سی سمیت بنیادی رکنیت سے مستعفی ہورہا ہوں، اب سیاست کرنے کو دل ہی نہیں چاہتا جو تعلیم ملی اس کے مطابق سیاست نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے ساتھ مل کر کروں گا، 9 مئی کو ہونے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،ساتھیوں اور ملک کیلئے ہر خدمت اور قربانی دینے کو تیار ہوں۔

مزید پڑھیں:حافظ نعیم کے ہاتھ میں کراچی کا میئر بننے کی لکیر نہیں، سعید غنی

امیر بخش کا کہنا تھا کہ فوج کو کمزور کر کے ہم کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں،شہدا کی یادگاروں کو آگ لگانا افسوسناک ہے،فوج پر حملے دہشتگردی ہیں ہم اس لیے سیاست میں نہیں آئے، جمہوری انداز میں رہتے ہوئے مخالفت کی جا سکتی ہے۔

Related Posts