اے وی ایل سی کی کارروائی، چوری شدہ کار برآمد کرکے مالک کے حوالے کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے وی ایل سی کی کارروائی، چوری شدہ کار برآمد کرکے مالک کے حوالے کردی
اے وی ایل سی کی کارروائی، چوری شدہ کار برآمد کرکے مالک کے حوالے کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی نے بہترین کارروائی کرتے ہوئے پاور ہاؤس چورنگی سے صبح چار بجے سرقہ ہونے والی ٹویوٹا کرولا کار احسن آباد سے دوپہر ساڑھے تین بجے برآمدکرلی جسے اصل مالک کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق مالک جنید فیصل نے گاڑی نمبر BCU- 676 ٹویوٹا کرولا نزد پاور ہاؤس چورنگی صبح چار بجے کھڑی کی، صبح دس بجے دیکھا تو گا ڑی نہیں تھی۔

ایس ایس پی، اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی نے گا ڑی سرقہ ہونے کی اطلاع ملتے ہی بہترین حکمت عملی اختیار کر تے ہو ئے شہر سے با ہر جا نے والے راستوں کی مکمل نا کہ بندی کی، اور تمام ٹیموں کو اندرون شہر اور باہر جانے والے راستوں پر نظر رکھنے کے لئے تعینات کردیا DIO نیوکراچی کی ٹیم نے مذکورہ گاڑی کو احسن آباد سے دوپہر ساڑھے تین بجے برآمد کر لیا۔

تمام قانو نی کار روائی کی تکمیل کے بعد ایس ایس پی اے وی ایل سی نے اصل ما لک جنید فیصل کی سرقہ شدہ کار ان کے سپرد کردی۔

مزید پڑھیں:گٹکا بیچنے والوں پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کافیصلہ

اصل ما لک جنید فیصل نے ایس ایس پی، اے وی ایل سی کے اس احسن اقدام کی بے حد تعریف کی اور اپنی سرقہ شدہ کار کی برآمدگی پر ایس ایس پی، اے وی ایل سی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Related Posts