حکومت نے کوکنگ آئل کی قیمت میں بڑی کمی کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے کوکنگ آئل 93 روپے تک اور گھی کی فی کلو قیمت میں 68 روپے کی کمی کردی۔

وفاقی حکومت نے ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کا گھی اور کوکنگ آئل سستا کردیا ہے، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

یکم جون سے پٹرول کی مد میں عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز میں فی لیٹرکوکنگ آئل 93 روپے تک سستا کردیا گیا ہے، جب کہ گھی کی فی کلو قیمت میں 68 روپے تک کمی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کا گھی اور کوکنگ آئل سستا کیا گیا تھا۔

Related Posts