فیصل آباد، سوہن حلوے کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیصل آباد: فیصل آباد ایئرپورٹ پر ایئرپورٹس سکیورٹی فورس کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والے مسافر سے 3.2 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق مسافر اشرف علی نے سفری بیگ کے اندر موجود سوہن حلوے کے 2 ڈبوں میں حلوے کی تہہ کے نیچے مہارت سے منشیات چھپا رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں بیوی کو بے دردی سے قتل کرنے والا شوہر گرفتار

ترجمان نے بتایا کہ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنادی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حکام کے حوالے کردیا گیا۔

Related Posts