نسٹ یونیورسٹی کے طلباء نے بین الاقوامی مقابلے میں شاندار کارکردگی کا اعزاز حاصل کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نسٹ یونیورسٹی کی ایئر ورکس ٹیم نے ‘ ٹیکنو فیسٹ’ نامی بین الاقوامی مقابلے میں شاندار کارگردگی کا اعزازحاصل کرلیا۔

ٹیکنو فیسٹ نامی بین الاقوامی مقابلے میں 98 ممالک کی 150 ٹیموں نے حصہ لیا، جس میں پاکستان سے صرف ایک ہی ٹیم شامل تھی جو کہ اس مقابلے کی فاتح ٹھہری، ٹیم کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر 60 لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی ملی۔

یہ بھی پڑھیں:

قوم کے شہداء کا احترام لازمی، یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان آج منایا جارہا ہے

ٹیم کا آئیڈیا بچاؤ اور تلاش کے مشن کیلئے ایک جدید ہائبرڈ ویٹول پلیٹ فارم ڈیزائن کرنا تھا اور آخر کار کئی دنوں کی سخت محنت اور شدید مقابلے بعد نسٹ کی ٹیم نے نہ صرف تکنیکی معائنہ کیا بلکہ ججز کی جانب سے داد بھی سمیٹی۔

اس سے قبل ڈاکٹر محمد عثمان کی زیرنگرانی میں نسٹ کے اسٹرکچرل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کا پہلا 3ڈی کنکریٹ پرنٹر تیار کیا تھا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا تھاکہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے استعمال کیے گئے مکس ڈیزائن میں روایتی کنکریٹ جیسے اجزاء ہیں۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہونے کی وجہ سے تعمیراتی صنعت میں 92 فیصد کی متوقع توسیع کے ساتھ تعمیراتی شعبے کا ملک کی کل جی ڈی پی کا 2.53 فیصد حصہ ہے اور بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ تعمیراتی صنعت پر مزید دباؤ ہے۔

Related Posts