پاکستان میں غذائیت کی بہت کمی ہے، دو تہائی گھرانے مناسب غذا کا خرچ برداشت نہیں کرسکتے، شہزادی سارا زید

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

princess sarah zeid
پاکستان میں غذائیت کی بہت کمی ہے ، دو تہائی گھرانے مناسب غذا کا خرچ برداشت نہیں کرسکتے،شہزادی سارا زید

اسلام آباد: اردن کی شہزادی سارا زید نے کہا ہے کہ پاکستان میں غذائیت کی بہت کمی ہے ،ملک بھر میں دو تہائی گھرانے مناسب غذا کا خرچ برداشت نہیں کرسکتے،پاکستان میں غذائیت کی کمی دور کرنے کیلئے بھرپور تعاون کروں گی۔

اردن کی شہزادی سارا زید نے ورلڈ فوڈ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماں کیلئے بہترین غذا بہت ضروری ہے کیونکہ اس نے بچے کی پرورش کرنی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح بچے کیلئے پہلے ہزار دن اچھی غذا کا ہونا بہت ضروری ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پہلے ہزار دن بچے کو بہترین غذا نہ ملے تو اسکی نشوونما متاثر ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں غذائیت کی بہت کمی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں دو تہائی گھرانے مناسب غذا کا خرچ برداشت نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ صرف تین فیصد بچے معیاری خوراک کی صحیح مقدار حاصل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارد ن کی شہزادی سارا زید کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں 40 فیصد بچے غذائیت کی کمی کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں غذائیت کی کمی دور کرنے کیلئے بھرپور تعاون کروں گی۔انہوں نے کہاکہ چاہتی ہوں غذائیت کی کمی دور کرنے کیلئے فنڈز اکھٹے کیے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ فوڈ پروگرام نے غذائیت کی کمی دور کرنے کیلئے اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے۔

Related Posts