پاکستان میں قانون کی عملداری کا اطلاق سب پر ہونا چاہئیے، امریکی محکمہ خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں قانون کی عملداری کا اطلاق سب پر ہونا چاہئیے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں پاکستانی تیل و گیس کی تنصیبات پر دہشت گرد حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹس ہیں کہ 4 سرکاری اہلکار اور 2 شہری جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد کے خاندان سے تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید ہے، حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہنگو میں مول گیس کمپنی پلانٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے چار اہلکار اور دو نجی سکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے

یہ بھی پڑھیں:

ہم جنگل کے قانون کی زد میں، تحریکِ انصاف کو کچلا جارہا ہے۔عمران خان

ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ تحصیل ٹل علاقہ منجی خیل میں مول گیس کمپنی پلانٹ پر صبح 3 سے 4 بجے کے وقت دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہوئے ان میں چار اہلکار ایف سی اور دو اہلکار نجی سکیورٹی کمپنی کے ہیں۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستان میں کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت کی بات نہیں کرتے، پاکستان میں جمہوری اقدار کا نفاذ، آزادی رائے اور قانون کی عملداری کا اطلاق سب پر ہوتا ہے۔

Related Posts