اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے اپنے پڑوسی ملک ایران کے علاقے سروان میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر شدید مذمت کا اظہار کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان 20 مئی 2023 کو ایران کی سروان کاؤنٹی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے جس میں 6 سیکورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم پاکستان اور ایران کے صدر کے درمیان حالیہ ملاقات کے دوران اس بات کا اعادہ کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک سرحد کے دونوں جانب دہشت گردی کے خاتمے کے لیے باہمی کوششوں پر متفق ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان کے وجود اور سالمیت پر 9مئی کو حملہ کیا گیا۔خواجہ آصف
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اس المناک واقعے پر شہداء کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ساتھ ایرانی حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔