مسئلۂ کشمیر پر اہم فیصلہ، چین کا سری نگر میں جی 20اجلاس میں شرکت سے انکار

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیجنگ: چین نے بھارت کی نریندر مودی حکومت کی میزبانی میں مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت رواں برس جی 20 اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس دوران چین نے جی 20 ٹور ازم سمٹ میں شرکت سے انکار کردیا جو سری نگر میں منعقد ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں ڈھائی لاکھ افراد شہید ہوئے۔ رپورٹ

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ وانگ وین بن نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے جہاں چین کسی بھی قسم کے جی 20 اجلاس کے انعقاد کا سختی سے مخالف ہے۔ ہم اس میں شرکت نہیں کریں گے۔

قبل ازیں پاکستان بھی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کی مذمت کرچکا ہے۔ پاکستان اور چین کے علاوہ انڈونیشیا، سعودی عرب اور ترکی کی جانب سے بھی شرکت سے انکار کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ 1947ء سے لے کر اب تک 75سال میں بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کم و بیش ڈھائی لاکھ مظلوم کشمیریوں کو شہید کردیا ہے جہاں سیاحتی ورکنگ گروپ کی میزبانی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

بھارت کی نریندر مودی حکومت سری نگر میں ٹورازم ورکنگ گروپ جی 20اجلاس منعقد کرکے متنازعہ علاقے کو بھارت کا حصہ دکھانے کی سازش میں ملوث ہے۔ اجلاس 22 سے 24 مئی تک جاری رہے گا۔ 

Related Posts