کراچی: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 5سال سے الیکشن کمیشن پتہ نہیں کہاں سویاہواتھا، الیکشن کمیشن اپنا وجود کھونے سے پہلے عوام کو مطمئن کرے اور فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے۔
کراچی میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد مسئلہ کشمیر تھا مگر کشمیربھی بیچ دیا اور اب آنسوبہارہے ہیں ،آج پاکستان میں سرینگرحاصل کرنے کاتصورختم ہوچکاہے۔
مولانافضل الرحمن نے کہاکہ ہم نے ملک کی معیشت کو بچانا ہے، قوم کے حقوق کی جنگ ہم لڑیں گے، ہم جس قانون اور آئین کا احترام کرتے ہیں اس کی قدر کرنا ہوگی ، ان کے پاس قانون ہے نہ قانونی چارہ جوئی کی اہلیت ہے، افواج پاکستان کی قیادت کو عدالتوں میں گھسیٹا گیا اور بے توقیر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی ایکٹ 6 ماہ میں درست کرکے اسمبلی سے پاس کروا لیں گے۔شیخ رشید احمد