بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں قائم اسٹارٹ اپ نے صنعت کے پہلے اسکوک بانڈ سے 2 ارب روپے جمع کرلیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جمع کی گئی رقم مشرق وسطیٰ، افریقہ اور پاکستان کے خطے کے لئے پہلی صنعت ہے۔
پاکستان کے اسٹارٹ اپ ایک ایسی معیشت میں فنڈنگ کی کمی کا سامنا کررہے ہیں جو اپنی سب سے بڑی مندی سے گزر رہی ہے۔
گزشتہ سال کئی مشہور کمپنیوں نے پاکستان میں اپنا کاروبار بند کردیا جن میں Vitol کی حمایت یافتہ VavaCars اور ٹرکنگ سٹارٹ اپ ٹریلا نے پاکستان چھوڑ دیا، دبئی میں قائم Swvl Holdings نےبھی پاکستان میں اپنی سروس بند کردی۔
ابھی ایک ایسا اسٹارٹ اپ ہے جو کمپنیوں کو ورکنگ کیپیٹل اور اپنے پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ملازمین کے لیے تنخواہ تک جلد رسائی فراہم کرتا ہے۔اس اسٹارٹ اپ کو شروع ہوئے صرف ایک سال ہوا جس میں اس نے 90 ملین ڈالر کے فنڈ اکٹھے کیے۔ یہ ایک پاکستانی کورئیر کمپنی یونیورسل نیٹ ورک سسٹمز لمیٹڈ میں حصص خریدنے کے عمل میں بھی ہے۔