بلدیاتی ایکٹ میں اہم ترمیم، میئر کراچی کو 6ماہ میں الیکشن لڑنا ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سندھ حکومت نے بلدیاتی ایکٹ میں اہم ترمیم کردی جس کے نتیجے میں تقرری کے 6 ماہ بعد میئر کراچی کو الیکشن لڑنے کا پابند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اہم قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔ سندھ اسمبلی نے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ اپوزیشن جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) اور جی ڈی اے نے بھی ترمیم کی حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

بلدیاتی ایکٹ صحیفہ نہیں جس میں تبدیلی نہ ہوسکے، مرتضیٰ وہاب

ترمیم کیے جانے کے وقت سندھ اسمبلی کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی پاکستان تحریکِ انصاف کے اراکین ایوان میں موجود نہیں تھے۔ ترمیم کے مطابق کراچی کا میئر بننے والے کو 6 ماہ کے اندر اندر الیکشن لڑنا ہوگا۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کی طرز پر 6 ماہ میں رکن منتخب ہونے کی بنیاد پر ترمیم کی گئی۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ آسمانی صحیفہ نہیں جس میں تبدیلی نہ ہوسکے، سیاسی جماعتیں اپنی تجاویز دیں، ہم ان پر عمل کریں گے۔

انہوں نے گزشتہ برس جنوری کے دوران کہا کہ دس سے بارہ محکموں میں آنے والے میئر کو اختیارات دیئے ہیں، وہ سیاسی جماعت جو اخلاقیات کا درس دیتی تھی اب ان کے اکاو نٹس اور فنڈز میں خرد برد کے واقعات سامنے آرہے ہیں، اخلاقی اعتبار سے وہ پستی کا شکار ہیں الیکشن کمیشن کارروائی کرے۔

Related Posts