دوسرا ٹیسٹ میچ شروع: آسٹریلین کپتان کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسرا ٹیسٹ میچ شروع: آسٹریلین کپتان کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
دوسرا ٹیسٹ میچ شروع: آسٹریلین کپتان کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق دوسرا ٹیسٹ میچ پہلے سے مختلف ثابت ہوگا کیونکہ ایڈیلیڈ میں اسپنرز کو پچ سے مدد ملنے کی پوری توقع ہے۔ پچ باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کے لیے بھی سازگار ہے، اس لیے آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:   پاک سری لنکا سیریز میں شائقین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے منصوبہ بندی  جاری

 

قومی کرکٹ ٹیم آج آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ ایڈیلیڈ میں کھیلتے ہوئے سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ دوسری صورت میں سیریز سے پاکستان کا وائٹ واش بھی  ہوسکتا ہے۔

پہلا ٹیسٹ میچ آسٹریلیا نے پاکستانی ٹیم کو 1 اننگز اور 5 رنز کے طویل فرق سے ہرایا جس کے بعد گلابی گیند کے ساتھ دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے میزبان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جبکہ پاکستانی ٹیم میں حارث سہیل اور نسیم کی جگہ امام الحق، عباس اور موسیٰ کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ میچز کپتان اظہر علی نے کہا کہ ہم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں تاریخ بدلنا چاہتے ہیں، کیونکہ میچ جیتنے کے لیے تاریخ بدلنا ضروری ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں ردو بدل کے حوالے سے  گزشتہ روز میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ کرکٹ ٹیسٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا اعلان کل کیا جائے گا جبکہ میچ جیتنے کے لیے وکٹیں لینا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:  دوسرے ٹیسٹ میچ میں تاریخ بدلیں گے۔کپتان اظہر علی

Related Posts