اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بارشوں سے اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیشِ نظر وفاقی و صوبائی اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں اداروں کو الرٹ کرتے ہوئے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔
سوڈان سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔امیر مقام
بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو صورتحال کی کڑی نگرانی کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ہم نے بارش کی صورتحال میں شہری خدمات کے محکموں کو الرٹ کردیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کے تحفظ اور امداد کیلئے جہاں جس چیز کی ضرورت ہو، فراہم کی جائے اور جہاں ضروری ہو، عوام کو فوری محفوظ علاقوں میں منتقل بھی کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ بین الصوبائی اور قومی اداروں کی مانیٹرنگ کریں اور مختلف شاہراہوں اور متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو خبردار رکھیں۔ عوام بھی احتیاط ملحوظِ خاطر رکھیں۔