اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیاگیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 282 روپے برقرار رہے گی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے کمی کے ساتھ 288 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی، موجودہ قیمتیں 15 مئی تک برقرار رہیں گی۔
یاد رہے کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی تھی۔
اس کے علاوہ اوگرا کی جانب سے دوسری تجویز بھی پیش کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی آبادی 24کروڑ کے قریب پہنچ گئی
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں
پٹرول: 282 روپے فی لیٹر
ہائی سپیڈ ڈیزل:288 روپے فی لیٹر
مٹی کا تیل: 176 روپے 07 پیسے فی لیٹر
لائٹ ڈیزل: 164 روپے 68 پیسے فی لیٹر