اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا ہے کہ وزیراعظم نے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے توسیع دی، پرانے قوانین کا جائزہ لیں گے اور دیکھیں گے کہاں تبدیلی کی ضرورت ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کی قانونی ٹیم کی کارکردگی پر کوئی قباحت نظر نہیں آتی، عدالت کے فیصلے کا ہمیں احترام ہے، کابینہ عدالتی فیصلے پرغور کرے گی اور جو مناسب ہوگا وہ کریں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت آئین کے آرٹیکل 243 پر انحصار کررہی ہے، آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہورہی، آئین واضح ہے اور آئین میں کوئی ابہام نہیں ہے، پرانے قوانین کا جائزہ لیں گے اور دیکھیں گے کہ کہاں تبدیلی کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے سے بیرونی دشمن اور اندرونی مافیاز کو مایوسی ہوئی، وزیراعظم