پاکستان کا بنگلادیش سمیت کوئی بھی سیریز نیوٹرل مقام پر نہ کھیلنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pak vs bang
پاکستان کا بنگلادیش سمیت کوئی بھی سیریز نیوٹرل مقام پر نہ کھیلنے کا اعلان

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بارپھر ہوم سیریز ملک میں کھیلنے کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ بنگلا دیش کے خلاف سیریز سمیت پاکستان کوئی بھی سیریز نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلے گا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے ابتدائی شیڈول بنگلا دیش کرکٹ بورڈکو ارسال کردیاگیاہے۔ سیریز کے آغاز میں پہلے ٹیسٹ میچز رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دوسرے مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔اس حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ چند روز تک اس شیڈول پر مزید پیش رفت ہوگی۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد لاہور اور کراچی کے وینو کا جائزہ لے چکاہے،بنگلا دیش کی ویمن اور انڈر16 بوائز ٹیم پاکستان میں کھیل چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر شاہ کے چیلنج پر زیادہ پریشان نہیں، اگلی بار اچھا کھیلوں گا۔ اسٹیون اسمتھ

دوسری جانب ذرائع کے مطابق اب سیریز کو دو حصوں میں الگ الگ مقام پرکرانا ممکن نہیں۔پی سی بی پاکستان سپرلیگ سمیت اپنی تمام ہوم سیریز ملک میں کھیلنے کی پالیسی بناچکاہے،جس کو اب بدلنا ممکن نہیں۔

بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہیں اور اگر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ ٹیسٹ میچز کھیلنے نہیں آتا توپھر اسے پوائنٹس سے محروم ہونا پڑے گا۔

Related Posts