آٹا، چینی، مرغی کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی مجموعی شرح 44 فیصد پر پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ہفتہ وار بنیادوں پر آٹا، چینی، مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مہنگائی کی مجموعی شرح 44 اعشاریہ 49 فیصد تک پہنچ گئی۔

ایک ہفتے کے دوران آٹا، دودھ، دالیں، آلو، مٹن اور بیف سمیت 27 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں27 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ا یک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 64 پیسےکا اضافہ ہوا،ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 123 روپے27 پیسے ہوگئی ۔

یہ بھی پڑھیں:

سوئی سدرن نے گیس کے بلوں میں اضافی رقم شامل کردی

ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 81 روپے 66  پیسے مہنگا ہوا، 20 کلو آٹےکے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 717 روپے سے بڑھ گئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 51  روپے 83 پیسے اضافہ ہوا۔

آلو کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 99 پیسے اضافہ ہوا، ہفتے کے دوران کیلےفی درجن 11 روپے 52  پیسے مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں مٹن 2 روپے 73 پیسےاور بیف 5 روپے 15 پیسےمہنگا ہوا۔

ایک ہفتے میں دال، چاول سمیت دودھ، دہی، انڈے بھی مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں پیاز 14 روپے سستا ہوا،  ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 13 روپے 15 پیسے کمی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر  122 روپے 58 پیسے سستا ہوا۔

Related Posts