عوام کیلئے ایک اور بُری خبر، دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہِ رمضان میں بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آرہی، آئے روز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کی ایک بڑی تعداد پریشانی میں مبتلا ہے۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ رمضان کے مہینے میں پشاور کے شہریوں کیلئے دالوں کاحصول بھی مشکل ہوگیا ہے۔

چنے کی دال میں 20 روپے اضافہ ہوگیا، 260 روپے کلو فروخت ہونے لگی، 270 روپے کلو والا چاول بھی 70 روپے اضافے سے 340 روپے پر پہنچ گیا جبکہ فی کلو لوبیا 380 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکہ نے چین میں قائم کرپٹو ایکسچینج کے روسی بانی کو گرفتار کرلیا

شہری جو کہ گوشت اور چکن کی بڑھتی قیمتوں سے پہلے ہی پریشان تھے اب دالوں کی قیمتیں بڑھنے سے مزید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کارروائیوں کے باوجود گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہے، رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اس بار سستے بازار بھی قائم نہیں ہوسکے۔

Related Posts