افغانستان کی طالبان حکومت نے ایک کارروائی میں چھ داعش دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کی اطلاع دی ہے۔
طالبان حکام کے مطابق شمالی صوبہ بلخ کے ضلع نہر شاہی میں اسپیشل فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں چھ داعش دہشت گرد مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:
سویڈش عدالت نے شر پسندوں کو مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت دیدی
بلخ کے سیکورٹی ذرائع نے افغان خبر رساں ادارے باختر ایجنسی کو بتایا کہ یہ کارروائی گزشتہ رات ضلع نہرشاہی کے علاقے اینجر مہدی کی 13ویں گلی میں خارجیوں کے ایک ٹھکانے پر کی گئی جس کے نتیجے میں 6 خوارج مارے گئے۔
بتایا گیا کہ کارروائی میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود سیکورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس کارروائی میں سکیورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔