کراچی :مشیر ساحلی امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے غریب عوام کیلئے شہر کے پسماندہ علاقوں میں مفت کلینکس کھولنے جارہی ہے۔ اس حوالے سے آئندہ ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے شہر کے مختلف علاقوں میں کلینکس کھولیں جائینگے، مشورے اور ادویات مفت دی جائیں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مشیر ساحلی امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ کراچی کے غریب عوام کیلئے پسماندہ علاقوں میں مفت مشورہ کلینکس کے قیام کیلئے اقدامات جاری ہیں اور دسمبر کے پہلے ہفتے میں کلینکس کا قیام عمل میں آجائیگا۔
@PTIofficial to begin work on opening clinics for free treatment in low income areas of Karachi from 1st week of December. These clinics will provide free consultation and basic medicine to the poor.
— Mahmood Moulvi (@MoulviMahmood) November 27, 2019