لاہور، ملت پارک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے سابق ایس پی فرحت عباس شہید

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور کے علاقے ملت پارک میں مسلح شخص نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق ایس پی فرحت عباس شہید  ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملت پارک میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ہیلمٹ پہنے ہوئے مسلح ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں سابق ایس پی فرحت عباس شہید ہوئے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاور میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سکھ دکاندار قتل

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ فرحت عباس پر فائرنگ ان کے گھر کے قریب ہوئی۔ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔ سی سی پی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لے کر قاتل کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ سابق ایس پی فرحت عباس گاڑی کے قریب موجود تھے جب انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں فائرنگ کرتے ہوئے حملہ آور کو دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پشاور میں تھانہ رحمان بابا کی حدود دیر کالونی روڈ پر سکھ پنساری کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے دوکان کے اندر قتل کر دیا۔

 مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے گزشتہ ماہ قتل ہونے والے دیال سنگھ پشاور کے محلہ جوگن شاہ کے رہائشی تھے، ہر روز ڈبگری سے کوہاٹ روڈ پر اپنی پنساری کی دکان پر جاتے تھے۔

Related Posts