کابل: پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کامیابی حاصل کرنے پر طالبان نے افغان ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-0 سےاپنے نام کرلی۔
قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے، جواب میں افغان ٹیم نے 20 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف مکمل کرلیا۔
واضح رہے کہ افغان ٹیم کی پاکستان کے خلاف سیریز میں پہلی اور ٹی ٹوئنٹی میچ میں دوسری کامیابی ہے۔
افغانستان نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی
افغان ٹیم کی پاکستان کے خلاف کامیابی پر اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندے اور طالبان قطر دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے بیان جاری کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں سہیل شاہین نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی حاصل کرنے پر افغان ٹیم اور قو م کو مبارکباد پیش کی ہے۔
د كركيټ د شل اوریزو لوبو سیریز د ګټلو له امله راشدخان، نصیب ځدراڼ، میرویس اشرف او د کرکیټ د ملي ټیم ټولو اتلانو هریوه تن ته او افغان ولس ته د زړه له کومې مبارکي وایم. همداسې بریالي او نومیالي اوسئ ځوانانو! pic.twitter.com/maRrNKjdYK
— Suhail Shaheen. محمد سهیل شاهین (@suhailshaheen1) March 26, 2023
واضح رہے کہ سیریز کا آخری میچ آج شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔