عمران خان سمیت 17 پی ٹی آئی رہنماؤں کو سی ٹی ڈی اسلام آباد نے طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان سمیت 17 پی ٹی آئی رہنماؤں کو سی ٹی ڈی اسلام آباد نے طلب کر لیا
عمران خان سمیت 17 پی ٹی آئی رہنماؤں کو سی ٹی ڈی اسلام آباد نے طلب کر لیا

اسلام آباد: سی ٹی ڈی اسلام آباد بھی پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے اسلام آباد کی عدالت پیش ہونے کے فیصلے کے بعد حرکت میں آ گئی، عمران خان سمیت 17 پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کر لیا۔

تحریک انصاف کی قیادت کو مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کیلئے سی ٹی ڈی اسلام آباد کی جانب سے حکم نامہ بھجوایا گیا ہے، حکم نامے میں جن رہنماؤں کو طلب کیا گیا ہے ان میں عمران خان، مراد سعید، عامر کیانی، امجد نیازی، راجہ خرم نواز، علی امین گنڈاپور، شبلی فراز، اسد عمر، ڈاکٹر شہزاد وسیم، فرخ حبیب، عمر ایوب، حماد اظہر، اسد قیصر، حسان خان نیازی اور کرنل (ر) عاصم شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں بلایا گیا ہے جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان، اسد عمر، علی نواز اعوان، عامر مغل، جمشید خان سمیت 10 افراد کو تھانہ گولڑہ میں درج ہونے والے مقدمے میں طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کل اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بلائے گئے تمام افراد شامل تفتیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں بصورت دیگر قانون حرکت میں آئے گا۔

Related Posts