تیرانہ: البانیہ میں شدید زلزلے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں اور لوگ ملبے تلے دب گئے۔
زلزلے کے نتیجے میں اب تک 6 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے ایک شخص زلزلے کے خوف سے اونچی عمارت سے چھلانگ لگانے کے باعث گرکر ہلاک ہوا۔
البانیہ کی وزارت دفاع نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ زلزلے میں ابتدائی طور پر 150 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق زلزلہ منگل کی علی الصبح آیا جس نے دارالحکومت کے 34 کلو میٹر کے شمال مغربی علاقے کو متاثر کیا جب کہ زلزلہ سربیا کے شہر سمیت پورے خطے میں 700 کلو میٹر تک محسوس کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں شدید زلزلہ، پانچ افراد ہلاک،درجنوں گھر مٹی کا ڈھیر بن گئے