ریلوے لائن کو بم دھماکے سے اڑانے کی کوشش،ٹریک محفوظ رہا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریلوے لائن کو بم دھماکے سے اڑانے کی کوشش،ٹریک محفوظ رہا
ریلوے لائن کو بم دھماکے سے اڑانے کی کوشش،ٹریک محفوظ رہا

کوٹری: ریلوے لائن کو بم دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام ہوگئی، بھولاری اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن پر دھماکے میں سلیپرز کو نقصان پہنچاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے دھماکا خیز مواد سے ریلوے لائن کو اڑانے کی کوشش کی گئی، جس کے نتیجے میں کراچی سے پنجاب جانے والی ریلوے لائن کے سلیپرز کو نقصان پہنچا۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس و رینجرز سمیت ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں:ملاکنڈ میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے حکام کے مطابق دھماکا کریکر کا تھا جس سے سلیپرز کو نقصان پہنچا۔ریلوے حکام کے مطابق دھماکے سے ریلوے ٹریک محفوظ رہا اور ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہے۔

Related Posts