چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا 2023 کی اختتامی تقریب کا انعقاد

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا 2023 کی اختتامی تقریب کا انعقاد
چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا 2023 کی اختتامی تقریب کا انعقاد

کراچی: پہلے چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا 2023 کی اختتامی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس چیمپین شپ میں آسٹریلیا، بحرین، مصر، ملائیشیا، عمان، سنگاپور، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے بین الاقوامی کھلاڑیوں سمیت پاکستان کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ پانچ روزہ چیمپین شپ میں لیزر اسٹینڈرڈ، لیزر 4.7 اور ونڈ سرفنگ کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے۔ ہر کیٹگری میں کل بارہ ریسز کا انعقاد کیا گیا۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے شرکاء کو سراہا اور مختلف کیٹیگریز میں جیتنے والوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر سیلنگ مقابلوں کا انعقاد جاری رکھے گی جس کا مقصد سیلنگ کو فروغ دینا اور ابھرتے ہوئے قومی کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

بعد ازاں مہمان خصوصی نے مختلف کیٹگریز کے فاتح اور رنراپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ لیزر اسٹینڈرڈ میں ملائیشیا کے خیر النظام محد افندی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ ملائیشیا کے اسری بن ازمان رنر اپ رہے۔

لیزر 4.7 کیٹیگری میں تھائی لینڈ کے نوپاسون خنبن جان نے پہلی اور سنگاپور کے عئزک گو نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ونڈ سرفنگ کیٹیگری میں پاکستان کے راجہ قاسم عباس نے پہلی پوزیشن اور ملائیشیا کے محمد ازدین نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں:پاک بحریہ کا جہاز نصر شام میں امدادی مشن مکمل کرنے کے بعد ترکیہ پہنچ گیا

تقریب میں مسلح افواج، غیر ملکی سفارت کاروں اور سول تنظیموں کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Related Posts