بھارتی ٹی وی اداکارہ عرفی جاوید کا رہن سہن کسی سے ڈھکا چھکا نہیں، انہیں آئے روز اپنے غیر مناسب لباس کے باعث تنقید کا سامنا رہتا ہے، اب رنبیر کپور نے بھارتی ٹی وی اداکارہ عرفی جاوید کو ان کے فیشن اسٹائل اور فیشن سینس پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کرینہ کپور اور رنبیر کپوربھارتی ٹی وی پر حال ہی میں ایک شو میں مہمان بنے، اس دوران رنبیر کی جانب سے کچھ حساس موضوعات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اس شو میں رنبیر کو مختلف شوبز شخصیات کے ڈریسنگ اسٹائل دکھا کر ان کی رائے طلب کی گئی،تاہم شخصیات کے چہرے بینرز پر چھپائے گئے تھے۔
اس شو میں دلچسپ مرحلہ اُس وقت سامنے آیا جب کرینہ نے جیسے ہی عرفی کی ڈریسنگ والا پلے کارڈ اٹھایا، رنبیر کپور نے فیشن سینس دیکھتے ہوئے فوراً پہچان لیا کہ چھپایا گیا چہرہ عرفی جاویدکا ہے۔
بعد ازاں رنبیر کپور نے اعتراف کیا کہ اگرچہ مجھے اس قسم کا فیشن اسٹائل نہیں پسند، لیکن ہم جس دنیا میں رہ رہے ہیں وہاں ہمارا خود سے مطمئن ہونا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:تاپسی پنو نے کنگنا رناوت کوآڑے ہاتھوں لے لیا
واضح رہے کہ عرفی جاوید کو اپنی ڈریسنگ کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا رہتا ہے، اس حوالے سے عرفی جاوید کا کہنا ہے انہیں اس قسم کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔