کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے مسافروں کے لیے اپنے ٹکٹوں اور سیٹوں کی آن لائن تصدیق کو آسان بنانے کی کوشش میں واٹس ایپ چیٹ بوٹ متعارف کرایا ہے۔
قومی پرچم بردار ادارے کے مطابق چیٹ بوٹ کی مدد سے مسافر اپنی پرواز سے قبل ٹکٹ کی تصدیق، سیٹ اور دیگر معاملات پر رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید یہ کہ مسافر واٹس ایپ کی مدد سے اپنی پرواز کا شیڈول اور اوقات چیک کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب میں آٹھ ماہ پیدل سفر کرکے مکہ مکرمہ پہنچنے والے پاکستانی کے چرچے
پی آئی اے کے آفیشل ہینڈل پر شیئر کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے ایک اور ویلیو ایڈڈ سروس واٹس ایپ چیٹ بوٹ متعارف کراکے کسٹمر سپورٹ سروسز کے لیے مزید آگے بڑھ رہی ہے۔