متحدہ اپوزیشن کی اے پی سی، دوبارہ انتخابات ملکی مسائل کا واحد حل قرار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

opposition APC
متحدہ اپوزیشن کی اے پی سی ،ملک میں دوبارہ انتخابات کامطالبہ

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دوبارہ انتخابات کو ملکی مسائل کا واحد حل قرار دیاگیا ہے۔

حزب اختلاف کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے چار نکاتی ایجنڈے کی بھرپور حمایت کی گئی کہ ہر صورت آئین کی حکمرانی کو بحال رکھا جائے گا جبکہ تمام اداروں کو آئینی دائروں میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاسی اورآئینی بحران کا حل موجودہ حکومت کا خاتمہ ہے، شفاف الیکشن حتمی مطالبہ ہے اس پر کوئی مفاہمت نہیں ہوگی، تمام اپوزیشن جماعتوں نے قرار دیا مسائل کا حل انتخابات میں ہے اور سلیکٹیڈ وزیراعظم قبول نہیں ،ایجنڈے کی تکمیل تک تگ ودو جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ‘الیکشن کمیشن کے اراکین سے متعلق 3 رکنی کمیٹی تشکل دے دی گئی ہے، کمیٹی ممبر الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے نام تجویز کرے گی اور آئین و قانون کے مطابق اپوزیشن نام حکومت کے سامنے پیش کرے گی۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اپنے چار نکات پر قائم ہیں، حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے پورا ریاستی ڈھانچہ معطل ہو گیا ہے، وزیر اعظم کا طرز حکمرانی نفرت اور انتشار کو فروغ دے رہا ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ سیاسی اور آئینی بحران کا حل حکومت کا خاتمہ ہے، سیاسی و آئینی بحران کا حل فوری آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہیں، تمام صوبوں اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے، نئے انتخابات پر کوئی مفاہمت نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا جلد فیصلہ اور بلدیاتی اداروں کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزرا کے بیانات سے سی پیک منصوبہ متنازع بنا دیا گیا، علیحدہ سی پیک اتھارٹی کا قیام غیر ضروری ہے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری کی طبیعت بدستورناسازہے، مطالبہ کیا ہےکہ ان کو ذاتی ڈاکٹر تک رسائی دی جائے، حکومت اس اہم معاملے پر ہمارے ساتھ بالکل تعاون نہیں کر رہی، سندھ کے کیس کی راولپنڈی میں سماعت آئین کیخلاف ہے، امید ہے سپریم کورٹ میں ہمارا کیس جلد لگے گا۔

بلاول بھٹو کامزید کہناتھا کہ کہ پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن کا مطالبہ بھی کرتی ہے اور اس کے لیے بھی تیارہے، ہم چاہتے ہیں شفاف الیکشن ہو۔ ہم عوامی وزیراعظم چاہتے ہیں اور اسے بنا کر رہیں گے،ہم سب متفق ہیں نہ اب سلیکٹڈ کو مانتے ہیں نہ آئندہ مانیں گے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ‘مہنگائی اور بیروزگاری میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور پارلیمنٹ کو تالے لگا کر آرڈیننس سے کار سرکار چل رہی ہے جس کے باعث حکومت کو گھر بھیجنا ناگزیر ہوچکا ہے۔

Related Posts