بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 9 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 9 ہزار رنز بنا کر ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پشاور زلمی کے کپتان نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے ایلیمنیٹر 1 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنی اننگز کے دوران 35واں رن لے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

بابر اعظم نے 245 ویں ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 9 ہزار رنز مکمل کیے جبکہ یونیورس باس کہلائے جانے والے کرس گیل نے یہ سنگ میل 249 اننگز میں حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

بابراعظم اب بھی ہمارے کپتان ہیں، وہ بادشاہ میں وزیر ہوں، شاداب خان

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ویرات کوہلی اور چوتھے نمبر پر ڈیوڈ وارنر ہیں، دونوں نے بالترتیب 271 اور 273 اننگز میں 9 ہزار رنز مکمل کیے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے 8 ہزار سے 9 ہزار رنز کا سفر صرف 27 اننگز میں مکمل کیا۔

اسی طرح بر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 7 ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔ تیز ترین 8 ہزار رنز اور تیز ترین 6 ہزار رنز کی فہرست میں بابر کا دوسرا نمبر تھا۔

Related Posts