وزیر اعظم عمران خان کی فارن فنڈنگ کیس پر حقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM imran khan

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس پر حقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق عوام کو گمراہ کررہی ہے، دونوں بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے منی لانڈرنگ سے پیسہ بنایا، تحریک انصاف کا دامن صاف ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں معاشی ٹیم کی معیشت میں حاصل کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی ۔ ذرائع نے بتایاکہ اٹارنی جنرل نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر ترجمانوں کو بریفنگ دی ۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس پر حقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کی ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کل بروز منگل ممنوعہ فنڈنگ کیس پر پریس کانفرنس کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ اپوزیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق عوام کو گمراہ کررہی ہے، ہم نے الیکشن کمیشن میں سب تفصیلات جمع کروائی ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ دونوں بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے منی لانڈرنگ سے پیسہ بنایا، تحریک انصاف کا دامن صاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی عدلیہ کے خلاف متنازع تقریر کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ قوم کو کیس کے قانونی پہلوؤں کی تفصیل سے آگاہ کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق اسد عمر، فرخ حبیب کل پریس کانفرنس کریں گے جس میں فارن فنڈنگ کیس کے قانونی پہلوؤں سے عوام کو آگاہ کیا جائیگا۔

ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم نے اپوزیشن کی اے پی سی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن اپنی خفگی مٹانے کے لیے اے پی سی اور احتجاج کررہی ہے، عوام نے اپوزیشن کے احتجاج کو مسترد کردیا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ اپوزیشن عوامی حمایت کھو چکی اب چار سال انتظار کرے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ترجمان عوام کو حقائق سے آگاہ کریں۔

Related Posts