ایل پی جی کی فی کلو قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ، اوگرا نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے نرخوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایل پی جی گیس کی قیمت میں 12 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت گھریلو سلنڈرز 136 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 525 روپے اضافہ کردیا گیا۔

اوگرا کےموجودہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری پیداواری قیمت میں 9799 روپے فی میٹرک ٹن اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ ایل پی جی کی قیمت اضافے کے ساتھ 266 روپے فی کلو سے بڑھا کر 278 روپے فی کلو کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

موڈیز نے زرمبادلہ کے ذخائر گرنے کے بعد پاکستان کی ریٹنگ مزید کم کر دی

حالیہ اضافے کے بعد کمرشل سلنڈر 12086 روپے کی جگہ 12611 روپے، گھریلو سلنڈر 3141 روپے کی جگہ 3278 روپے میں فُل ہوگا۔

مزید برآں ایل پی جی پیداواری قیمت 185933 کی جگہ 195733 روپے کے حساب سے ملک بھر میں دستیاب ہوگی۔

Related Posts