پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسلام آباد جانے کے بعد ان کے لاہور کے گھر زمان پارک سے سکیورٹی ہٹا دی گئی۔
پولیس نے زمان پارک کے باہر سے سکیورٹی پوزیشنیں چھوڑ دی ہیں، جبکہ اہلکاروں کو بھی زمان پارک سے ہٹا لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
حریم شاہ نے اپنی شرمناک ویڈیوز کی تصدیق کردی
پولیس کی جانب سے عمران خان کی سکیورٹی ہٹائے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سکیورٹی پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔
۔ عمران خان آج توشہ خانہ کیس اور قاتلانہ حملہ کیس میں عدالت میں پیش ہونے کیلئے اسلام آباد گئے تھے۔ ان کی 9 مارچ تک عبوری ضمانت منطور کی گئی ہے۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ 3 نومبر 2022 کو وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کے بعد سے عمران خان لاہور میں ہی مقیم ہیں۔